کراچی ( بیورورپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کیلئے تحریک التوا سندھ اسمبلی جمع کرادی، پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان، ڈاکٹر سیماء، عمران علی شاہ،راجہ اظہر، شہزاد قریشی،جمال صدیقی،رابستان خان ودیگر نے جمع درخواست سیکریٹری کو جمع کرائی درخواست کے متن کے مطابق پی ٹی آئی ارکان کا کہنا تھا کہ فروری سے سندھ اسمبلی کے اجلاس کیلئے درخواست کررہے ہیں مسائل کے سامنے پارلیمنٹ کا نان فنکشنل ہونا تشویشناک ہے سندھ کے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے اسمبلی سے بہتر فورم کوئی نہیں ،پری بجٹ، لوڈ شیڈنگ، پانی،گندم بحران جیسے مسائل پر اسمبلی میں بحث لازم ہے باہر سندھ اسمبلی کے میڈیا کارنر پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ صوبے سندھ کے لوگ دن بدن مشکلات کا شکار ہوتے جارہے ہیں حکمرانوں کو عوام کی پرنشانی سے کوئی غرض نہیں ہم نے آج اسمبلی میں سیشن کیلئے تحریک التوا جمع کرائی ہے ایم کیو ایم حکومت کا حصہ ہے اس لیے اس درخواست پر سائن کرنے سے انکار کریگی پی ڈی ایم کے اتحادیوں کو معلوم ہونا چاہیئے سندھ کس مشکلات سے گزر رہا ہے 5 ماہ سے سندھ اسمبلی کا اجلاس کال نہیں کیا گیا شروع کے دو ماہ میں وزراء ضمیروں کی خریداری میں مصروف رہے سندھ میں بجٹ کا سیشن کچھ دنوں میں شروع ہونے والا ہے سندھ کے نمائندے بجٹ کی تفصیلات معلوم کرنا چاہتے ہیں چاہتے ہیں ریلیف پیکیج کے حوالے سے حکومت کے پلین سے آگاہ ہوں کل سندھ میں ایمبولینس لانچ کررہے ہیں 15 سال بعد سندھ کے لوگوں کو ایمبولینس دینے کا خیال آیا خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ کے دریا سوھ گئے حاریوں کو پانی نہیں مل رہا یے عمران خان کےدور میں اس جماعت کی پانی کیلئے چیخیں نکل رہی تھیں آج خود وفاق میں ہیں تو مراد علی شاہ، آصف زرداری خاموش ہیں عمران خان کے جانے کے بعد سندھ کے بجلی غائب ہوگئی تو کیا عمران خان اس صوبے کیلئے بہتر تھا یا آصف زرداری؟ کراچی کے لیے اضافی بجلی فراہم کی جو غائب ہوگئی ایم کیوایم خاموش ہے کیونکہ انہیں مال مل گیا ہے لیکن پی ٹی آئی کراچی کے لوگوں کے ساتھ کھڑی یے عمران خان کے جانے سے پیٹرول، سبزیاں،روٹی، آٹا سب مہنگا ہوگیا بےشرم جماعتیں اب کیوں خاموش ہوگئیں ہیں مراد علی شاہ اسلام آباد میں کہتا ہے آنہیں نیب کا کوئی خوف نہیں مراد علی شاہ جانتے ہیں کہ نیب کے قوانین میں ترمیم کی جارہی ہے لیکن ہمارے دور میں یہ نیب قوانین دوبارہ بنائے جائیں گے سندھ سے گیس کا شئیر کہاں گیا سندھ میں گیس بھی چھین لی گئی سندھ کے مسائل کیلئے آج سیشن کی درخواست جمع کرائی ہے سندھ میں کالے رنگ کے چوہے ہیں جو گندم کھارہے ہیں گندم کی بوریوں میں بجری جمع کردی جاتی ہے۔ صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے سندھ کے مسائل کو ہر محاذ پر اجاگر کیا۔