صحافیوں پر حملوں اور انہیں قتل کئے جانے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ پی آر ایف آئی
صحافی کے ساتھ پیش آئے واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش ہونی چاہئیے۔ میاں طارق جاوید، صدر پی آر ایف آئی
ابتدائی تفتیش کے نام پر واقعے کو ڈاکوؤں کی فائرنگ قرار دیدیا گیا ہے جو تفتیش کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔ انفاس کھوکھر، جنرل سیکریٹری پی آر ایف آئی
پاکستان رپورٹرز فورم انٹرنیشنل کا سماء ٹی وی سے وابستہ سینئر صحافی، اطہر متین کی فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے پر شدید غم و غصے کا اظہار۔
کراچی (بیورو رپورٹ) پاکستان رپورٹرز فورم انٹرنیشنل نے سما ٹی وی سے وابستہ سینئر صحافی، اطہر متین کی فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے پی آر ایف آئی کے صدر میاں طارق جاوید اور جنرل سیکریٹری انفاس کھوکھر سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں صحافیوں پر حملوں تشدد اور انہیں قتل کئے جانے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے لیکن حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں اطہر متین کے قتل کے واقعے کے فورا بعد ہی ابتدائی تفتیش کے نام پر واقعے کو ڈاکووں کی فائرنگ قرار دیدیا گیا ہے جو تفتیش کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے ایک صحافی کے ساتھ پیش آئے واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کے بعد ہی پولیس کو ایسا کوئی بیان دینا چاہئے تھا۔ پاکستان رپورٹرز فورم انٹرنیشنل نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کو پابند کریں کہ وہ اطہر متین کے قتل کی ہر پہلو سے جامع تفتیش کرے اور قاتلوں کو گرفتار کرکے انہیں میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے بیان میں کہا گیا کہ کراچی پولیس ان دنوں مبینہ پولیس مقابلوں کی ماہر بنی ہوئی ہے اور ہر کیس کے ملزمان کو گرفتاری کے بعد جعلی پولیس مقابلوں میں قتل کیا جارہا ہے جس سے شواہد ضایع ہورہے ہیں اطہر متین کے کیس میں ایسی کوئی کوشش قبول نہیں کی جائے گی قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور قتل کی وجوہات سمیت ان سے متعلق تمام تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں۔ بیان میں کیس کی تفتیش سے متعلق پی آر ایف آئئ کو یومیہ بریفنگ دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا اطہر متین کو نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم افراد نے اس وقت فائرنگ کرکے قتل کردیا جب وہ بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس آرہے تھے۔