اسلام آباد (اے پی پی)حج 2022ء کیلئے عازمین کو حجاز مقدس پہنچانے کیلئے پہلی حج پرواز کی روانگی 4 جون کو متوقع ہے، حج سے قبل فلائٹ آپریشن ایک ماہ تک جاری رہے گا، حجاز مقدس روانہ ہونے سے 72 گھنٹے قبل سعودی عرب کی منظور شدہ لیبارٹریوں سے پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہو گا۔
پیر کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے ”اے پی پی” سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جن عازمین کے پاسپورٹ آ چکے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ پہلی حج پرواز 4 جون کو روانہ کر دی جائے تاہم اس میں ایک دو دن کی تاخیر بھی ہو سکتی ہے، حج سے قبل فلائٹ آپریشن ایک ماہ تک جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال 32 ہزار پاکستانی سرکاری اور تقریباً 48 ہزار پرائیویٹ سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے، حج فلائٹ آپریشن میں پی آئی اے، سعودی ایئر لائن اور ایئربلیو حصہ لیں گی۔وزارت مذہبی امور نے سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تمام عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ سعودی قوانین اور کورونا ایس او پیز کے تحت ان کی پرواز کی سعودی عرب روانگی سے 72 گھنٹے قبل کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہو گا، پاکستان میں سعودی عرب کی منظور شدہ لیبارٹریوں کی تفصیلات وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ سے حاصل کی