لاہور ( بیورورپورٹ ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایت پر پاکستان ریلوے نے عوام کی سہولت کے پیش نظر لاہور۔راولپنڈی۔لاہور کے درمیان دو نئی ریل کار ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلی نان سٹاپ ریل کار (109UP) 5 ستمبر 2022 سے لاہور سے رات 7بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوکررات 11 بجکر 40 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔
اسی طرح راولپنڈی سے نان سٹاپ ریل کار(110DN)رات 7 بجکر 30 منٹ پر راولپنڈی سے روانہ ہوکر رات 11 بجکر 40 منٹ لاہور پہنچے گی۔ دوسری ریل کار (117UP) 6ستمبر2022 کو لاہور سے صبح 5 بجے روانہ ہوکر گوجرانوالہ، جہلم سٹاپ کرتی ہوئی صبح 9 بجکر 25منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ اسی طرح 6 ستمبر 2022 کو راولپنڈی سے ریل کار (118DN) صبح 5 بجے روانہ ہوکر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی صبح 9 بجکر 25 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ یہ دونوں ریل کاریں دو اے سی بزنس کلاس، دو اے سی سٹینڈرڈ کلاس، پانچ اکانومی کلاس اور ایک پاور وین پر مشتمل ہوں گی۔