اسلام آباد۔ (نیٹ نیوز/اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں اس امر کو دوٹوک طور پر مسترد کیا ہے کہ پاکستان سے کسی وفد نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔
اتوار کو اس حوالہ سے وضاحت کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ جس دورے پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں، اُس کا اہتمام ایک غیرملکی ’این۔جی۔او‘ نے کیا تھا جو پاکستان میں قائم نہیں ہے۔
ترجمان نے کہا کہ فلسطین کے مسئلہ پر پاکستان کا موقف بالکل واضح اور غیرمبہم ہے۔ ہماری پالیسی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی جس پر مکمل قومی اتفاق ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان فلسطین کے عوام کے استصواب رائے کے ناقابل تنسیخ حق کی پختہ حمایت کرتا ہے۔ اقوام متحدہ اور ’او۔آئی۔سی‘ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق 1967 سے قبل کی سرحدات، القدس الشریف دارالحکومت اور جغرافیائی وحدت کی حامل خودمختار اور قابل عمل فلسطینی ریاست کا قیام خطے میں پائیدار امن کے لئے ناگزیر ہے