اسلام آباد۔ (نمائندہ خصوصی ):پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اتوار کو کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز(سی پی این ای)کی نو منتخب باڈی کو مبارکباد دی اور سی پی این ای کی نو منتخب تنظیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بلاول ہائوس میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں سی پی این ای کے نئے صدر کاظم خان اور جنرل سیکرٹری میاں عامر محمود کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ایاز خان کو سینئر نائب صدر، یوسف نظامی کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل، غلام نبی چانڈیو کو فنانس سیکرٹری، زبیر محمود کو انفارمیشن سیکرٹری، ڈاکٹر جبار خٹک کو سی پی این ای سندھ کا نائب صدر، مقصود یوسفی کو سی پی این ای سندھ کا جائنٹ سیکرٹری،حیدر امین کو سی پی این ای پنجاب کا نائب صدر، سلمان مسعود کواسلام آباد سے نائب صدر، طاہر فاروق کو سی پی این ای خیبر پختونخوا کا نائب صدر، اور عارف بلوچ کو بلوچستان کا نائب صدر منتخب پر مبارکباد دی۔
پی پی پی کے چیئرمین نے سی پی این ای کی قائمہ کمیٹی کے44 نومنتخب ارکان کو بھی مبارکباد دی۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جمہوریت اور آزادی صحافت کو مستحکم کرنے کے لیے سی پی این ای کا کردار قابل ستائش ہوگا جیسا کہ سی پی این ای کی تاریخ رہی ہے۔ بلاول بھٹونے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور ملک میں آزادی اظہاررائے کو یقینی بنانے اور متحرک میڈیا کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی