ویانا(نیٹ نیوز/ماننٹرننگ ڈیسک) عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے تصدیق کی ہے کہ دنیا کے 20 ملکوں میں منکی پاکس کے 200 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی عالمی اور علاقائی وبا کے سینٹر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سلویا برائنڈ نے میڈیا کو بتایا کہ بیشتر ممالک میں اس بیماری کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ منکی پاکس کے ابھی تک 200 کے قریب کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے تاہم اصل تعداد اس سے زیادہ ہوسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وائرس کے جینیاتی نمونوں سے یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ وائرس عام طور پر افریقا میں پایا جاتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس بیماری کو روکنے کے لیے چیچک کی ویکسین کس حد تک کارآمد ہو سکتی ہے ۔ماہرین شواہد کو دیکھ رہے ہیں اس بارے میں جلد ہی رہنمائی فراہم کی جائے گی