اسلام آباد(نیٹ نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حال ہی میں منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ عمران خان کی اصلیت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے، اپنے دعووں کے برعکس عمران خان نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد غیر ملکی سازش کی جعلی کہانی گھڑی گئی، ان کا جھوٹ بے نقاب ہو چکا ہے۔