حیدرآباد( بیورورپورٹ ) رین ایمرجنسی حیدرآبادکے نگران و صوبائی وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے آج ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کے ہمراہ تعلقہ حیدرآباد دیہی کا دورہ کیاجہاں بارشون کی وجہ سے گاوں درگاہ عثمان شاہ اور جھنڈو کھوسہ میں منہدم ہونیوالے گھروں کا معائنہ کیا-اس موقع پر صوبائی وزیر نے لوگوں کو یقین دلایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے ہر صورت میں ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا-انہوں نے متعلقہ افسران کو برسات متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو فوری طور پرکھانہ مہیا کرنے کی ہدایت کی-انہوں نے متعلقہ انتظامیہ کو گاوں حمزہ زئنور کے برسات متاثرین کو عارضی طور پر متبادل جگہوں پر منتقل کرنے سمیت انہیں تمام تربنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات کیں- صوبائی وزیر نے محکمہ آبپاشی کے افسران کو تعلقہ دیہی کے ہوسڑی شاخ کی پشتوں کو مضبوط کرنے کی ہدایت کی-
بعد ازاں صوبائی وَزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن تعلقہ لطیف آباد پہنچے – اس موقع پرڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے -صوبائی وزیر نے مختلف علاقوں میں برساتی پانی کی نکاسی اوربولیوارڈ مال کے قریب برساتی نالے پر تجاوزات کے خاتمے کے کام معائنہ کیا اور مالکان کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے خاتمے پر ہونے والے خراجات کی ادائیگی انہیں حکومت کی جانب سے دی جائیگی اور وہ آج ہی ذاتی طور پر اپنے تجاوزات کو ختم کرنے کو یقینی بنائیں کیونکہ لطیف آباد سے برساتی پانی کی نکاسی نہیں ہونے کا ایک اہم سبب تجاوزات بھی ہیں جس کے لیے متعلقہ افسران کو چاہیے کہ وہ پلاننگ کے بعد کسی بھی نقسی کی منظوری دیں تاکہ اس قسم کے مسائل پیدا نہ ہوں-. بعد ازاں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے لطیف آباد کے سائٹ ایریا میں قائم مختلف شاپنگ مالز اور عمارتوں کے باعثl بند کیے گئے برساتی نالے پر تجاوزات کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کا بھی کاروبار ختم نہیں کرنا چاہتے مالکان کو کہا ہے کہ وہ آج ہی تجاوزات کا ذاتی طور پر خاتمہ کریں تاکہ لطیف آباد سے برساتی پانی کی نکاسی آسانی سے ممکن ہو سکے – انہوں نے بتایا کہ سائٹ ایریا میں مذکورہ مالز اور تعمیر کی گئیں عمارتیں صنعتوں کی اراضی ہے جسے کمرشل کرکے مالز اور عمارتیں تعمیرکیں گئیں ہیں جس کے خلاف حکومت سندھ کی جانب سے کیس بھی عدالت میں ہے اور اس پراسٹے ہے ا- انہوں نے کہا کہ لطیف آباد نمبر12 میں برساتی پانی کے رکنے کا اہم سبب برساتی نالے میں رکاوٹ ہے –
انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ تمام مسائل حل کرکے نظام کو درست کرنا ہے – ایک سوال پر صوبائی وزیر نے کہاکہ حیدرآباد تعلقہ دیہی کی صورتحال بہت خراب ہے جس کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ تعلقہ دیہی میں لوگوں کے زرعی فصل مکمل طور پر زیر آب آچکے ہےں اور سینکڑو مکانات گرگئے ہیں – اس وقت ہماری ترجیحی حیدرآباد کے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقے بھی ہےں جبکہ برسات متاثرین کو کیمپس اور اسکولز میں منتقل کیاجارہا ہے اور انہیں خوراک سمیت دیگر مطلوبہ ضروریات مہیا کی جارہی ہیں اور برسات متاثرین کے اعداد و شمار جمع کیے جارہے ہیںتاکہ برسات متاثر افراد کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے اعلانیہ مالی معاونت بھی مہیا کی جاسکے – ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حالیہ شدید بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کے مدنظر حیدرآباد کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے – انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سمیت سندھ کابینہ کے تمام ممبران اس وقت فیلڈ موجود ہیں اور بہت جلد مستقل بنیادوں پر حیدرآباد کے مسائل کا حل نکالاجائیگا – صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈپٹی کشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کے ہمراہ صبح سے حیدرآباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے بارشوں کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور میں ذاتی طور پر برساتی پانی کی نکاسی کے کاموں کی نگرانی کررہا ہوں بہت جلد تمام علاقوں سے برساتی پانی کی نکاسی مکمل ہوجائیگی جبکہ ایچ ایم سی کو ایک ہفتے کے لیے رضاکار مقرر کرنے کو کہا گیا ہے تاکہ پورے شہر کی صفائی ستھرائی کی جاسکے -کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بحالی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے حالیہ بارشوں کے بعد ترقیاتی کاموں کے لیے کروڑوں روپے جاری کیے گئے ہیں
وزیر اعلیٰ سندھ کے واضح احکامات ہیں کہ کسی ضلع میں بھی فنڈز کی ضرورت ہو تو فوری طور پر فنڈز مہیاکیے جائیں گے – سندھ حکومت بلا تفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے جو کہ ہمارا فرض ہم کسی پر کو ئی احسان نہیں ہے – ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ متحدہ ہماری اتحادی جماعت ہے شام تک پتہ چل جائیگا کہ کون جیت رہا ہے – صوبائی وزیر نے کہا کہ بہت جلد عمران خان کو جھوٹ بولنے پر آسکر ایواردیاجائیگا – انہوں نے کہا کہ عمران خان پر لگنے والی پابندی معمولی ہے عمران خان ملکی اداروں کے خلاف سازشیں کررہا ہے اور جس طرح اس نے ایک اور جج اور دیگر افسران کو دھمکیاں دیں ہیں اس کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کو اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس کا ازخود نوٹس لیکر اسے سخت سے سخت سزا دیں – صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا بال ٹھاکرے بننا چاہتا ہے مگر ایسا ہونے نہیں دیں گے – بلدیاتی انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گی – بعد میں صوبائی وزیرنے تعلقہ قاسم آباد اور لطیف آباد کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا –