فیصل آباد(بیورورپورٹ) راشد منہاس ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام وطن عزیز کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے عظیم شاہین راشد منہاس کا 51 واں یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔اس سلسلے میں ایک تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔تقریب میں راشد منہاس ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلی سابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن زاہد مسعود نظامی،صدر رانا ریاض منہاس،جنرل سیکرٹری رانا اعجاز حسین منہاس،چیئرمین مجلس عاملہ محبوب عالم، رانا افتخار احمد منہاس،ڈاکٹر بشیر احمد،ارسلان مسعود نظامی،اعظم شہزاد،ڈاکٹر اصغر علی منہاس اور منہاس برادری سمیت سول سوسائٹی کے افراد کثیر تعداد میں موجود تھے۔سرپرست اعلی ڈپٹی ڈائریکٹر(ر) اینٹی کرپشن نے کہا ہے کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔راشد منہاس شہید ہر نسل کے لئے مشعل راہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور فضائیہ کے شہداء نے قربانی کی عظیم الشان داستانیں رقم کیں۔قوم پاک فوج،بحریہ اور فضائیہ کے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ راشد منہاس شہید کو شجاعت وقربانی کی علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جنہوں نے اپنی کم عمری کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم کو خاک ملا کر ہمیشہ کے لئے امر ہو گئے جب تک پاکستان قائم و دائم ہے شہید کا نام روشن ستارے کی طرح چمکتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن 1971ء کو راشد منہاس نے مسرور بیس کراچی سے اپنی تیسری پرواز کے لئے جب T-33 جیٹ سے روانہ ہونے لگے تو غدار وطن انسٹرکٹر مطیع الرحمن ان کے ساتھ زبردستی طیارے میں سوا ہوگیا۔مطیع الرحمان جہاز کودشمن کی حدود بھارت میں لے جانا چاہتا تھا مگر راشد منہاس نے بھرپورمزاحمت کرکے اس کی مذموم سازش کو ناکام بنا کر شہید کے عظیم منصب پر فائز ہو گئے۔صدر رانا ریاض منہاس،جنرل سیکرٹری رانا اعجاز منہاس سمیت دیگر مقررین نے تقریب سے کرتے ہوئے کہا کہ راشد منہاس نے اپنی جان کی قربانی دیکر کر ملک کے دفاع اور حرمت کی لاج رکھ لی۔ان کی بے مثال قربانی پر حکومت پاکستان نے انہیں اعلی ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا،اٹک کامرہ ایئر بیس کو ان کے نام سے منسوب کیا۔قوم کو اپنے عظیم سپوت کی قربانی اور کارنامے پر ہمیشہ فخر و نام رہے گا۔ انہوں نے نوجوان نسل سے کہا ہے کہ وہ وطن عزیز کی سا لمیت اور حرمت کے لئے ہمہ وقت تیاررہیں یہ وطن ہے تو ہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ راشد منہاس ویلفیئر سوسائٹی تعلیم،صحت سمیت دیگر سماجی خدمات میں ہمہ وقت کوشاں ہے۔
۔