فیصل آباد( بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے ہلال احمر میٹرنٹی اسپتال کا دورہ اوراسپتال کی کارکردگی پر بریفنگ لی۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حافظ مختار احمد رندھاوا نے اسپتال کے انتظامی،مالیاتی وطبی امور سے آگاہ کیا۔ہلال احمر مینجمنٹ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اسپتال کی مجموعی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ خواتین ونوزائیدہ بچوں کو علاج معالجہ کی فراہمی کے لئے اسپتال کسی نعمت سے کم نہیں۔
انہوں نے کمیٹی کے ارکان کی بھرپور معاونت کی بھی تعریف کی۔ڈپٹی کمشنر نے نیوناٹالوجی وارڈ کا دورہ کرکے نوزائیدہ بچوں کو علاج معالجہ کی فراہم کردہ جدید سہولیات کا جائزہ لیا اور ڈاکٹرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے بلڈ سٹوریج اینڈ کمپوننٹ روم،بلڈ سکریننگ،ڈینگی ٹیسٹ سنٹر،بلڈ گروپنگ اینڈ کراس میچنگ سسٹم کابھی جائزہ لیا۔