اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نامور گلوکارہ نیرہ نور کا انتقال موسیقی کی دنیا کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ نیرہ نور اپنی آواز میں ترنم اور سوز کی وجہ سے خاص پہچان رکھتی تھیں ،
غزل ہو یا گیت انہوں نے جو بھی گایا کمال گایا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوگا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت میں جگہ دے۔