اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ میں ٹریفک حادثہ کے نیتجہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہاکہ ترکیہ میں ٹریفک حادثہ کے نتیجہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی خبروں پر دلی افسوس ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں حکومت اور پاکستانی قوم کی جانب سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور بہادر خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔