اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عدلیہ کو اب معلوم ہو گیا ہوگا کہ سیسیلین مافیا کیا ہوتا ہے؟۔ عمران خان کی تقریر پر رد عمل میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات نے کہاکہ فارن ایجنٹ عمران خان پاکستان اور اس کی سکیورٹی کے لئے خطرہ بن گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ قومی اداروں اور ریاستی رٹ کو چیلنج کر کے عوام کو تشدد، لاقانونیت، بغاوت اور فساد پر اکسا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں ۔