اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے علاج معالجے کے لیے قائم نئے میڈیکل بورڈ میں پھر تبدیلی کر دی گئی، پمز کے جنرل سرجن ڈاکٹر طارق عبداللہ کو میڈیکل بورڈ میں شامل کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاطف انعام شامی کلینکل مصروفیات کے باعث بورڈ سے الگ ہوگئےح ہیں۔شہباز گل کے علاج کے لیے 4 رکنی میڈیکل بورڈ گزشتہ روز قائم کیا گیا تھا جبکہ پی ٹی آئی رہنما نے احتجاجاً کھانا پینا بھی چھوڑ دیا ہے۔چار رکنی بورڈ شہباز گل کی صحت سے متعلق رپورٹ تیار کرے گا جبکہ میڈیکل بورڈ شہباز گل کے علاج اور ہسپتال سے چھٹی کے حوالے سے سفارشات دے گا۔ رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔