لاہور ( نمائندہ خصوصی)
اے این ایف انٹیلیجنس کی اے این ایف لاہور کے ہمراہ دو کارروائیاں۔بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس کی اے این ایف لاہور کے ہمراہ دو کارروائیاں،بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا
الحمد کالونی، علامہ اقبال ٹاؤن میں واقع گھر میں چھاپے کے دوران 39 کلو 300 گرام چرس برآمد۔
موقع پر موجود محمد اشرف نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
مذکورہ گھر منشیات ذخیرہ کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔دوسری کارروائی بھی علامہ اقبال ٹاؤن، لاہور میں کی گئی۔موٹرسائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 2400 گرام چرس اور 1200 گرام افیون برآمد ہوئی۔اظہر بیگ نامی ملزم مقامی منشیات فروشوں کو منشیات سپلائی کرتا تھا۔ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔