کراچی (بیورورپورٹ ) موسمیاتی تجزیہ کار آئندہ ہفتے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مون سون سسٹم کاکم دباو شمال مشرقی سندھ پرموجود ہے جس سے سندھ کے مختلف مقامات پر آج رات تک تیز بارش کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ ایک اور مون سون سسٹم خلیج بنگال میں شدت پکڑ رہا ہے
مون سون سسٹم ڈیپ ڈپریشن بن چکا ہے، 21 اگست تک مون سون سسٹم بلوچستان کے جنوبی اور شمال مشرقی حصے میں بارشوں کا باعث بن سکتا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق 23 اگست سے یہ بھارتی راجستھان سے مشرقی سندھ پر اثر انداز ہوسکتا ہے جس کے تحت کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 23 سے 25 اگست تک بارشوں کا امکان ہے جب کہ سسٹم بلوچستان میں بھی بارشوں کا باعث بن سکتا ہے۔