کراچی (بیورورپورٹ) کراچی میں ڈینگی کے وار جاری ہیں جس کے بعد شہر میں مزید 40 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی میں ڈینگی کے 40 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں ضلع شرقی سے 17 ،ضلع وسطی 8 کیسز ، ضلع جنوبی 7 اور ضلع کورنگی سے 4 کیس شامل ہیں۔
محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ضلع غربی میں 2 اور ملیر میں بھی 2 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ حیدرآباد میں صرف 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔محکمہ صحت سندھ نے مزید بتایا کہ رواں ماہ اگست میں کراچی میں 534 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ رواں سال سندھ بھر میں 1807 کیسز رپورٹ ہوئے۔