اسلام آباد (بیورورپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاﷲ نے کہا ہے کہ شہباز گل سے کسی قسم کی کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔ایک انٹرویومیں رانا ثناءاللّٰہ نے دعویٰ کیا کہ شہباز گل صرف ڈرامے بازی کر رہے ہیں، ان پر تشدد نہیں کیا گیا، اگر یہ سمجھتے ہیں
کسی نے کوئی زیادتی کی ہے تو ا±س کے خلاف درخواست دیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے پمز ہسپتال یا ریڈ زون پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو قانونی کارروائی ہوگی۔رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ عمران خان کو معلوم ہے توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا فیصلہ آنے والا ہے، اس لئے وہ جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں۔