کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کالونی میں سیوریج پائپ لائن ڈالنے پر پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے آگئی تفصیلات کے مطابق ماڈل کالونی شیٹ نمبر 23 کا حالیہ بارشوں کے دوران سیوریج نظام بیٹھنے سے علاقے کے گٹر ابل پڑے ہیں ـ اس حوالے سے وائرل وڈیو بیان میں مکین کا کہنا ہے
علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت پائپ لائن ڈالنے کا کام جاری تھا کہ پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ چیئرمین کہ امیدوار محمد اشرف نے کام رکوا دیا اور دھمکی دی اگر کام شروع کیا توایف آئی آر درج کروا دونگا ـ مکین کا کہنا تھا کہ گھروں سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے بہت پریشانی ہے ایک اور مکین کا کہنا تھا سابق چیئرمین وقاص نیازی کے تعاون سے اپنی مدد آپ کے تحت کام کیا جارہا ہے پیپلز پارٹی والے کام کروا رہے ہیں اور نہ کرنے دے رہے ہیں ـ