کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)
ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ یوم تکبیر پاکستان کی بقاء اور سلامتی کا دن ہے ، یوم تکبیر تجدید عہد کا دن ہے جسے آج بلوچستان بھر میں دفاع پاکستان کے عزم کے ساتھ منایا جا رہا ہے،
ہفتہ کو اپنے بیان میں فرح عظیم شاہ نے کہا کہ یوم تکبیر ملکی دفاع کے لئے پختہ عزم کا اعادہ کرتا ہے، فرح عظیم شاہ نے کہا کہ 28 مئی کو پاکستان نےبھارتی دھماکوں کے جواب میں ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا اب پاکستان کا ایٹمی پروگرام مضبوط ملکی دفاع کی علامت ہے،
انھوں نے کہا کہ پاکستان ترقی او ر خوشحالی کے تمام منازل طرح کررہا ہے ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام جنوبی ایشیا میں امن کی ضمانت ہے ، 28 مئی کو ہر سال پاکستان دنیا کو امن کا پیغام دیتا ہے