کراچی(نمائندہ خصوصی) حکومت میں تبدیلی کے بعد محکمہ ریلوے کی ٹرن میں انوکھے کارنامے جاری,چلتی ٹرینوں میں مجرے کی ایک اور ویڈیو ،ریلوے انتظامیہ نے اخلاقی تمام حدیں پار کردی تیز گام کی ڈائننگ کار میں مجرا کے بعد کراچی سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی سر سید ایکسپریس میں بھی ٹرین انتظامیہ کا دل بہلانے کے لیے خواجہ سراوں کا رقص کی ویڈیو وائرل ہو گی ریلوے انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی پر عوام چیخ اٹھے
تفصیلات کے مطابق مجرے محکمہ ریلوئے کی نجی شعبے کی ٹرینوں میں غیر اخلاقی واقعات تسلسل کے ساتھ ہورہے ہیں زرائع کےمطابق نجی شعبے کے تحت چلنے والی ٹرین سر سید ایکسپری میں بھی خوجہ سراوں کی رقص و سرور کی محفل سج گئی
نجی شعبے کی ٹرین تیز گام میں خواجہ سراون کا مجرا ہونے پر وفاقی وزہر ریلوے نے نوٹس بھی کیا تھا اس کے باوجود ایک اور ٹرین سر سید ایکسپریس کی انتظامیہ کی موجودگی میں ٹرین کی ڈائننگ کار میں رقص و سرور کی محفل سجا لی گئی مون سون بارشوں کے دوران ٹرین کی ڈائنگ کار میں موسم سے لطف اندوز ہونے کا انوکھا انداز اپنا ہے
واضح رہے کہ ملتان سے کراچی کے درمیان چلنے والی زکریا ایکسپریس میں مبینہ طور پر خواتین کے ساتھ گینگ ریپ جیسے گھناؤنا جرائم ہوچکے ہیں