اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) نیب قانون میں ترمیم کے بعد بڑی پیشرفت ،کون سا کیس چلائیں کون سا بند کریں، نیب نے تمام بیوروز سے سفارشات طلب کر لیں اس حوالے سے نیب ہیڈکوارٹرز نے تمام ریجنل بیوروز کو مراسلہ بھیج دیا ۔
مراسلہ میں کہا گیاہے کہ تمام زیر التواءانکوائریوں ، تحقیقات اور مقدمات کا جائزہ لیا جائے اور چھبیس اگست تک کیسز پر نظر ثانی کرکے سفارشات بھیجیں جائیں۔