اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹر شاہنواز دھانی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ پریکٹس سیشن کے بعد مٹھائی بانٹ رہے ہیں۔
ویڈیو قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن ختم ہونے کے بعد کی ہے جس میں شاہنواز ساتھی کرکٹر سلمان علی کے بیٹے کی سالگرہ کی مٹھائی سب کو کھلا رہے ہیں۔ویڈیو میں دھانی کو مٹھائی کھلاتے دیکھ کر ان کے مداح دلچسپ تبصرے کررہے ہیں اور انہیں ٹیم کا مٹھائی والا بھی کہہ رہے ہیں۔