اوہائیو( نیٹ نیوز)روس کی ٹینس کھلاڑی ویرونیکا ایڈورڈونا کدرمیٹووااور ان کی بیلجیم کی جوڑی دار ایلیس مرٹینز پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں پہنچ گئی ۔فاتح جوڑی نے دوسرے راﺅنڈ میں جمہوریہ چیک کی میری بوزکووا اور ان کی جرمن جوڑی دار لورا نٹالی سیگمنڈ کو شکست دی۔
ڈبلیو ٹی اے کے زیراہتمام سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکی ریاست اوہائیو میں جاری ہیں۔ویمنز ڈبلز مقابلے کے دوسرے راﺅنڈ میں روس کی ٹینس کھلاڑی ویرونیکا ایڈورڈونا کدرمیٹووااور ان کی بیلجیم کی جوڑی دار ایلیس مرٹینز پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے دلچسپ مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر جمہوریہ چیک کی میری بوزکووا اور ان کی جرمن جوڑی دار لورا نٹالی سیگمنڈ کو 6-7(6-8) اور 6-7(4-7)سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔