گوادر(نمائندہ خصوصی ) محکمہ کھیل ویوتھ افیئرز گوادر کی جانب سے ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی اسپورٹ فیسٹیول کا انعقاد کیاگیا جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جن میں والی بال فٹبال، کرکٹ بیٹ مینٹن سمیت دیگر مختلف روایتی اور ثقافتی کھیل منعقد ہوئے آج بدھ کے روز 75ویں یوم آزادی ڈائمنڈ جوبلی کے مناسبت سے بیٹ مینٹن کا فائنل میچ کھیلا گیا
فائنل میچ کا افتتاح اسپورٹس آفسیر عبدالغفار دشتی نے کیاھے جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر گوادر بوھیر دشتی تھے بیٹ مینٹن ٹورنامنٹ میں گوادر گرین اور گوادر بیلو کے درمیان میں کھیلا گیا جو کہ گوادر گرین نے جیت لیا اس موقع پر اسپورٹس آفسیر عبدالغفار دشتی نے کہا ھے محکمہ کھیل و یوتھ افیئرز کے زیر اہتمام 75 ویں یوم آزادی ڈائمنڈ جوبلی
کے موقع پر 14اگست تا 17 آگست تک آزادی اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا ہے جس میں شوٹنگ بال کرکٹ فٹبال کے مقابلے منعقد ہونے
انہوں نے اسپورٹ فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ جشن آزادی کو خوبصورت انداز میں منانا ہے بیٹ مینٹن ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر اور اسپورٹس آفسیر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے