کراچی(نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید محمد علی شاہ کی جانب سے انہدامی کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید محمد علی شاہ کی ہدایت پر کے ڈی اے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کا عملہ بلا تفریق قابضین کے خلاف مؤثر آپریشن کررہا ہے۔
محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کے عملہ نے ایمینٹی۔۔A-4 ۔ST.فیڈرل بی ایریا بلاک 19، نزد پاور ہاؤس پر بڑے پیمانے پر کارروائی کے دوران غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا جا رھا ھے۔سیکرٹری کے ڈی اے شمس الحق صدیقی آپریشن کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔
کارروائی کے دوران غیر قانونی دکانیں پختہ تعمیرات تجاوزات کو بھاری مشینری کے ذریعے منہدم کیا جا رھا ھے۔ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی اینٹی انکروچمنٹ سیل کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جمیل احمد بلوچ کی سربراہی میں کی جا رہی ھے۔۔آپریشن غیر قانونی تجاوزات کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔
کارروائی کے موقع پر سیکریٹری کے ڈی اے سید شمس الحق صدیقی ،کے ڈی اے کے ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ منٹ وریل انڈھر محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جمیل بلوچ کے ہمراہ انتظامیہ ،کے ڈی اے پولیس کے ڈی ایس پی ،ایس ایچ او کے ڈی اے نفری کے ساتھ ساتھ علاقہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔