ٹنڈوجام(نمائندہ خصوصی ) سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام کی مختلف فیکلٹیز کے انڈر گریجویٹ ڈگری پروگرام کے مختلف بیچوں کے 49 طلباء یونیورسٹی باء کو اسکالرشپ کے چیک دیئے گئے،سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی کے رجسٹرار غلام محی الدین قریشی نے طلبہ میں چیک تقسیم کیے،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام محی الدین قریشی نے کہا کہ یونیورسٹی نے مستحق طلبہ کو اسکالرشپ پروگراموں میں مدد فراہم کرنے اور طلبہ کو غیر نصابی پروگراموں کا موقع فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے تاکہ ان کی استعداد کار میں اضافہ ہو۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل کنبھار ڈائریکٹر یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ فنانشل اسسٹنس نے کہا کہ اسٹوڈنٹ فنانشل ایڈ آفس ہمارے ہونہار طلباء کو اسکالرشپ کے مواقع فراہم کرتا ہے اور طلباء کی مکمل مدد کے ساتھ آگاہی سیشن کو بڑھاتا ہے۔
ہم اپنے ہونہار طلباء کو وظائف دینے کے لیے نئے سپانسرز اور مخیر حضرات کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کے لیے ای پورٹل شروع کیا جائے گا تاکہ سروس اور معیار کو بہتر بنانے کے لیے اپنی قیمتی رائے دیں۔ سید نعمان علی شاہ، فوکل پرسن اسکالرشپس نے اسکالرشپ دینے کے عمل کے بارے میں بتایا۔ اور بتایا کہ اسکالرشپ چیک کی رقم 43000/- اور 45000/- روپے ہے۔