اسلام آباد (نیٹ نیوز ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ویب سائٹ پر مبینہ سائبر حملے کی اطلاعات کی تردید کردی۔ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ممکنہ ہیکنگ حملے سے بچنے کے لیے ویب سائٹ بند کرنے کی اطلاعات گمراہ کن ہیں۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ آئرس کے نئے ماڈیول کا اجرا اور اپ گریڈیشن جاری ہے، آئی ٹی ونگ سسٹم اپ گریڈ اور ڈیٹا منتقلی کا کام کر رہا ہے۔ایف بی آر نے بتایا کہ ٹیکس ریٹرنز فائل کو 13اگست کی رات گئے آف لائن کیا گیا جبکہ ریونیو سے متعلق تمام سروسز مکمل طور پر فعال رہیں، وی بوک، پاکستان سنگل ونڈو اور پوائنٹ آف سیل سروسزکام کرتی رہیں۔