مٹیاری(بیورورپورٹ )ایف آئی اے کی تحقیقات میں پی ٹی آئی کی مزید 5کمپنیوں کا انکشاف ہواہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے )کی تحقیقات میں پاکستان تحریک انصاف کی مزید 5کمپنیوں کا انکشاف ہواہے ،ان 5 کمپنیوں کا الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں ذکر نہیں۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق امریکا سمیت 5 ممالک میں قائم کمپنیوں میں کچھ بند،کچھ اب بھی فعال ہیں، کمپنیاں امریکا، انگلینڈ، آسٹریلیا، بلجیم اور کینیڈا میں بنائی گئیں۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی یہ تمام کمپنیاں مختلف ناموں سے رجسٹرڈ ہیں۔