اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم حکومت میں عوام کو ریلیف دینے آئے ہیں اور عوام کو ریلیف دینا ہی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ ہے اور ساتھ ہے، اس طرح کے فیصلوں پر مشاورت ضرور ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب اس حکومت میں عوام کو ریلیف دینے آئے ہیں اور عوام کو ریلیف دینا ہی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔آصف زرداری نے کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ ہیں ،جلد ان سے ملاقات کروں گا جس میں معاشی ٹیم کے بارے میں بھی بات ہوگی۔