کراچی (کرائم رپورٹر ) ہاکس بے پر طوفانی لہروں کے باعث پانی قریبی ماہی گیروں کے گھروں میں داخل ہوگیا ، متاثرہ علاقوں کیلئے ریسکیوٹیمیں روانہ کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں مون سون بارشوں کے باعث سمندر میں طغیانی کی صورتِ حال برقرار ہے۔ہاکس بے پر طوفانی لہریں اٹھنے سے پانی قریبی ماہی گیروں کے گھروں میں داخل ہوگیا،متاثرہ علاقوں کیلئے ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔ہنگامی صورت حال کے پیش نظر متعلقہ اداروں کے اہلکار ہاکس بے جانے والے راستوں پر تعینات کردیئے گئے ہیں۔
سینڈز پٹ، ہاکس بے، گڈانی اور منوڑہ سمیت ساحلی پٹی پر سمندری پانی حفاظتی دیواروں کے اوپر سے قریبی آبادیوں میں داخل ہورہا ہے۔سمندر میں مزید طغیانی کے خطرے کے پیش نظر ریسکیو اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے، مون سون بارشوں کانیااسپیل بارش کاسبب بن رہا ہے۔