اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر صحت عبدالقادر نے ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری یکسر مسترد کر دی۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈریپ نے وزیر صحت کو چالیس سے زاید ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی تھی ۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر نے ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری یکسر مسترد کر دی ۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق ایک بھی دوا کی قیمت نہیں بڑھے گی عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پر عزم ہے ، حکومت صحت کے شعبے میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ صحت کے شعبے میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم عوامی لوگ ہیں عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے ۔