کراچی(نمائندہ خصوصی) منی لانڈرنگ پر قابو پانے کے لیے پاکستان آنے اور جانے والے تمام مسافروں کیلئے کرنسی ڈیکلریشن لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایف بی آر کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ایف اے ٹی ایف کی شرط کے تحت پاکستان آنے اور جانے والے مسافر کو اپنے پاس موجود ملکی اورغیرملکی کرنسی ظاہر کرنا ہوگی۔ڈیکلریشن کے بغیر مسافر طیارے میں بیٹھ سکے گا نہ ایئرپورٹ سے باہر جاسکے گا۔منی لانڈرنگ پرقابو پانے کے لیے فیٹف کی شرط پرعمل درآمد ضروری ہے۔