کراچی( نمائندہ خصوصی)متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم )پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ مہنگائی میں مزید اضافے کا سبب بنے گا۔ایم کیوایم مرکز بہادرآباد سے جاری بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے،
ملک کے غریب عوام پر رحم کیا جائے اور ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ماہانہ آمدن کم ہے اور پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے ٹیکس کی مد میں اخراجات دوگنے ہوچکے ہیں، حکومت ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے بہتر حکمت عملی اپنائے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر نظرِ ثانی کریں۔