کراچی ( نمائندہ خصوصی)
بھارت سے کراچی آئے طیارے کی حقیقیت سامنے آگئی,سوشل میڈیا بھارت سے آئے طیارے کی کراچی آمد کی فیک نیوز سے متعلق سول ایوی ایشن نے بھی حقیقت بیان کر دی۔سی اےاے کے مطابق مارشل آئی لینڈ میں رجسٹرڈ معمول کا چارٹرڈ طیارہ پاکستان آیا تھا۔
چارٹرڈ طیارے کا حیدرآباد دکن سے ری فیول کےعلاوہ بھارت سےکوئی تعلق نہیں تھا ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ خالی چارٹرڈ طیارہ کراچی آیا اور اپنے 12 مسافروں کو لےکر دبئی روانہ ہوا اس متعلق سوشل میڈیا پر کہانیاں گھڑی جا رہی ہیں، فیک نیوزکے ذریعےمختلف سازشی تھیوریز کو بڑھاوا دیا گیا اصل حقیقت سامنے آنے کے بعد فیک نیوز کا ایک اور قصہ تمام ہوا۔گذشتہ روز بھارت سےآنے والاچارٹرطیارہ کراچی ائیرپورٹ سے بارہ مسافروں کو لے کر دبئی روانہ ہوا تھا،
12 مسافروں میں 2غیر ملکی مسافر بھی سوار ہوئے۔ائیرپورٹ ذرائع نے بتایا تھا کہ چارٹر طیارہ بھارت کے راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ حیدرآباد دکن سے کراچی آیا، چارٹر طیارہ گلوبل بمبار ڈیئر جی فائیو ہے۔