کراچی(بیورورپورٹ ) أل کراچی رٸیلٹر ایسوسی ایشن نے أل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن سے وابستگی (Affiliation) کا اعلان کردیا۔
أل کراچی رٸیلٹر ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے صدر ایم۔رحمان کی قیادت میں أل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور چیرمین شرجیل گوپلانی اور ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداروں جنرل سیکٹری محمد احمد شمسی۔ناٸب صدور یعقوب بالی۔طارق ممتاز۔ جواٸنٹ سیکٹری زبیر علی خان۔عاطف طارق۔طیب صدیقی۔شاہد حسن شامل تھے ملاقات کی۔شہر کی بہتری کے لئے کراچی کے مختلف ایسوسی ایشنز کا ایک دوسرے سے تعاون ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہے ان خیالات کا اظہار آل کراچی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ایم رحمان نے آل سٹی تاجر اتحاد کے مرکزی دفتر میں آل سٹی تاجر اتحاد کے مرکزی عہدیداران سے ملاقات میں کیا أل کراچی رٸیلٹر ایسوسی ایشن کے چیرمین کاشف شاہ۔صدر ایم رحمان۔سینیر واٸس چیرمین عرفان شیخ۔جنرل سیکٹری فیصل شیخ۔سینیر واٸس پریزیڈنٹ کامران نظیر۔جواٸنٹ سیکٹری عامر شیخ۔۔
فنانس سیکٹری محمود شیخ۔گلستان جوہر ایسوسی ایشن سے فرقان خان۔چیر مین أل ناظم أباد ریٸلٹر ایسوسی ایشن صابر شاہ میڈیا سیکٹری بابر صدیقی۔انفارمیشن سیکٹری شکیل میمن۔کوارڈنیشن سیکٹری وقار علی۔أفس سیکٹری محمود رضا بھی موجود تھے۔اس موقع پر صدر (AKRA)نے مقامی ایسوسی ایشنز کے مابین باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعمیری تجاویز اور فلاحی منصوبہ بندی کےلئے دو طرفہ تبادلہ خیال اہلیان کراچی کے اجتماعی مفادات کی تکمیل کے لئے بے حد ضروری ہے انھوں نے أل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر آل سٹی تاجر اتحاد کے چئیرمین شرجیل گوپلانی نے آل کراچی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کی کو ششوں کو سراہا اور اپنے تعاون کی بھرپور یقین دہانی کروائی انہوں نے کہا کے ریئل اسٹیٹ اور بالخصوص رئیلٹرز سے جڑی مثبت اصلاحات کے نفاذ میں وہ آل کراچی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ ہیں
شرجیل گوپلانی نے مستقبل قریب میں ایسے اقدامات کی بھی یقین دہانی کروائی جو دوطرفہ کاروباری معاملات میں بہتری اور مسائل کے حل کے لئے ضروری ہیں۔