کراچی( کرائم رپورٹر )
کراچی میں مون سون بارشوں کے باعث سمندر میں طغیانی کی صورتِ حال برقرار ہے اور ہاکس بے پر طوفانی لہریں اٹھ رہی ہیں، پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے.
ہنگامی صورت حال کے پیش نظرپولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار ہاکس بے جانے والے راستوں پر تعینات کردیئے گئے ہیں تاکہ عوام کی سمندر جانے سے روکاجاسکے۔
ذرائع کے مطابق مون سون کا نیا اسپیل جہاں بارش کا سبب بن رہا ہے وہیں یہ سمندر میں طغیانی کا باعث بھی ہے،
ہنگامی صورتِ حال کے پیشِ نظر عوام کو ساحل پر جانے سے روکنے کے لیے پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کو ہاکس بے جانے والے راستوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سمندر میں اٹھنے والی اونچی لہروں کے ذریعے پانی آبادی میں داخل ہونے کے باعث ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔