ڈیلاس(نمائندہ خصوصی)
امریکہ کے شہر ڈیلاس کی فضاوں میں پاکستانی ترانے اور نغموں کی گونج
سبز ہلالی پرچموں اور سبز ملبوسات کی بہار اترآئی،ڈیلاس میں بھی پاکستانی امریکنز نے وطن عزیز کے ساتھ کیا
محبت کا والہانہ اظہار کیا پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر شاندار تقریب کا انعقاد ،لوگوں کا زبردست جوش و خروش ، پاکستانی امریکن ہوئے وطن کی محبت میں سرشار ہو گئے
غزالہ حبیب اور انعام شیروانی کے زیر انتظام جشن آزادی کی تقریب
کی صدارت ممتاز سماجی رہنما عبدالحفیظ خان نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عامر قریشی تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنا کردار ادا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
جشن آزادی کی تقریب میں بچوں کے ٹیبلوز بھی پیش کیے گئے۔ جس میں کشمیر سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں کی ثقافت کی بڑے دلکش انداز میں عکاسی کی گئی۔تقریب میں ملبوسات ،جیولری اور کھانوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے
ثقریب کے ناظمین غزالہ حبیب اور انعام شیروانی سمیت ممتاز کمیونٹی رہنما اقبال حسن ، کرن حیات ،سلمی نسرین اور دیگر نے بھی یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کیا اور کمیونٹی کو یوم آزادی کی مبارک باد دی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے وطن پاکستان کی سربلندی کے لیے ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔
تقریب میں نیلام گھر اور تقریری مقابلوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔جس میں شرکاء نے بھرپور حصہ لیا اور بیش قیمت انعامات جیتے۔
پاکستان کے معروف گلوکار سلیم جاوید اور ربکا ہارون نے اپنی خوبصورت گائیکی سے لوگوں کو محظوظ کیا اور پاکستان سے محبت کے سر بکھیرے۔