کوئٹہ( نمائندہ خصوصی)
کور کمانڈر بلوچستان جنرل آصف غفور نے کوئٹہ شہر کا دورہ کیا، تفصیلات کے مطابق کمانڈر 12 کور جنرل آصف غفور نے اتوار کو جشن آزادی کے موقع پر اچانک کوئٹہ شہر کا دورہ کیا جہاں وہ شہریوں سے گھل مل گئے لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے.شہر کی مختلف شاہراہوں پر بغیر اضافی پرٹوکول کے سفر کیا اس موقع پر وہ کئی ایک مقامات پر رکے شہریوں نے انہیں اپنے بیچ پا کر خوشی کا اظہار کیا واضح رہے کہ کمانڈر 12 کور بننے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل آصف غفورکا کوئٹہ کا یہ پہلا دورہ ہے