کراچی(کرائم رپورٹر)ضلع جنوبی کے پوش علاقوں میں شیشہ کیفے موکل کے تحت چلنے لگے،پولیس نے سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑھاکررکھ دی،مافیا آپے سے باہر رات بھر شیشہ کیفے پر نشہ کے استعمال کی تقاریب جارے رہنے لگی،ذرائع کے مطابق کلفٹن ،بوٹ بیسن،ڈیفنس ،درخشاں اور ساحل سمیت گزری کے علاقوں میں طاقت ور مافیا کا راج رہنے لگا ،شیشہ کیفے چلانے میں ملوث کئی کردار ایک مرتبہ پھر منظم انداز میں شیشہ کیفیز پر رنگا رنگ تقاریب ،نشہ آور اشیاء کی فراہمی اور کھلے عام شیشہ چلانے میں ملوث ہیں ،
عبداللہ شاہ غازی رح کے مزار کے سامنے مافیا نے سب سے ذیادہ کیفے کھول رکھے ہے،زم زمہ میں چلنے والے تمام کیفے پر رات گئے تک رش لگا رہتا ہے ،ویگاس نامی شیشہ کیفے مبینہ طور پر پولیس کی سرپرستی میں چلایا جارہا ہے،بوٹ بیسن پولیس کی سرپرستی میں الاسکا جو انس نامی کردار کی جاگیر بن کر چلا یا جارہا ہے،بلاول ہاوس کے قریب کئی شیشہ کیفے بھی منظم انداز میں چلائے جا رہے ہیں،جس میں 24/7 سر فہرست ہے جبکہ حوالہ کیفے ،میکسی کن کیفے،دی ویلا،جکسن فاو،ای ایکس ڈی کیفے ،اسٹراڈا کیفے،ڈیجا بو ویو، سمیت درجنوں شیشہ کیفے ساوتھ کی مبینہ سرپرستی میں چلائے جارہے ہیں۔