کوئٹہ( نمائندہ خصوصی) بلوچستان میں جاری طوفانی بارشوں کے باعث کوئٹہ کراچی آر سی ڈی شاہراہ تاحال بند ہے ، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی آر سی ڈی شاہراہ کا ایک حصہ لسبیلہ کے علاقے اوتھل میں لنڈا ندی کے مقام پر بہہ گیا تھا
جس کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی روانی اتوار کو بھی معطل رہی شہریوں کی جانب سے کوئٹہ سے کراچی جانے کے لئے کوئٹہ سکھر شاہراہ کا استعمال کیا جارہا ہے