راولپنڈی(نمائندہ خصوصی )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ زرداری اور نواز شریف کیلئے پاکستان کی زمین تنگ ہوتی جا رہی ہے،حکومت نے سامراجی ایجنڈے کے تحت ووٹ خریدے اور جمہوری حکومت کو سازش کے تحت گرایا۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ آصف زرداری اور نواز شریف کے لیے پاکستان کی زمین تنگ ہوتی جا رہی ہے، چوروں اور لٹیروں نے ملک کو لوٹا، وفاقی کابینہ کے 62 وزیر ہیں جن میں سے 17 کے پاس کوئی وزارت ہی نہیں ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت نے سامراجی ایجنڈے کے تحت ووٹ خریدے اور جمہوری حکومت کو سازش کے تحت گرایا۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اصول کی سیاست کی ہے، شہباز شریف نے آج کہا میثاق سیاست نہیں میثاق معیشت کی دعوت دیتا ہوں، سارے مل کر اس پاکستان کو بچائیں۔