کراچی ( نمائندہ خصوصی)
کراچی سمیت سندھ بھر میں منگل سے مزید بارشوں کا امکان
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مون سون ہواوں کا نیا سلسلہ 16 اگست کوسندھ میں داخل ہوگا، جس کے بعد شہر میں منگل تا جمعرات گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن ہوا کے کم دباو میں تبدیل ہوکروہاں موجود ہے،اس کے ساتھ راجستھان (بھارت)پرموجود ہوا کا کم دباو کمزور ہوکرپھیلاوکی صورت میں موجود ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق جس کے تحت 16 سے 18 اگست کے دوران کراچی میں موسلادھار بارشوں کے سبب نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے،
دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں آج درمیانی/موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد، بدین، ٹھٹہ، سجاول، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈوالہیا، دادو، نوشہروفیروز، جامشورو، قمبرشہداد کوٹ، لاڑکانہ اورسکھر میں بھی موسلادھاربارشوں/ اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں۔