ملتان(اسٹاف رپورٹر) لیہ میں خاتون سے 7 افراد کی زیادتی، کتے کے ساتھ پورن ویڈیو بھی بنائی،گروہ پورن ویڈیو بیچنے کے مکروہ دھندے میں ملوث‘ تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل، 7دن میں رپورٹ پیش کریگی،2 ملزمان گرفتار جبکہ کتا بھی قبضہ میں لے لیا۔
زرائع کے مطابق تجمل حسین تھانہ سٹی لیہ کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میری بیٹی کو ملزمان بابر وغیرہ نے اسلحہ کے زور پر پیشی سے واپس جاتے ہوئے اغوا کرلیا اور چوک اعظم میں نامعلوم جگہ پر لے جا کر پہلے خود زیادتی کا نشانہ بنایا، پھر ملزمان نے خاتون کے ہاتھ اور منہ باندھ کر کتے کے ساتھ پورن ویڈیو بنائی۔ملزمان نے 5 دن حبس بے جا میں رکھا گروہ پورن ویڈیو بیچنے کے مکروہ دھندے میں ملوث ہے،ویڈیو وائرل کی دھمکی دے کر 50 ہزار روپے بھتہ بھی وصول کیا،
ملزمان نے تھانہ چوبارہ میں درج زیادتی کے مقدمہ کی رنجش پر زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر پولیس نے تھانہ سٹی لیہ میں زیر دفعہ376 ،365،375A،292 ت پ خاتون کے والد تجمل حسین کی مدعیت میں7 افراد ابرار ،وسیم ،سلیم،رانا نوید ،شوکت، جعفر ،نادیہ اور 2نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے 3ملزمان ابرار اور شوکت کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں.ریجینل پولیس آفیسر چوہدری محمد سلیم نے کہا ہے کہ واقعہ کی جدید خطوط پر تفتیش کی جارہی ہے جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائیگی۔واضح رھے متاثرہ خاتون نے ملزمان میں سےدو افراد بابر اسد محمد شوکت کے خلاف تھانہ چوبارہ میں زیادتی کا مقدمہ درج کروایا ہوا ہے۔