کراچی( نمائندہ خصوصی )
پی ایم ایس اے کے افسران اور عملے کے ارکان نے 75ویں یوم آزادی کی تقریبات کے ذریعے خوشی منانے اور پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا۔ سب سے پہلے فجر کی نماز کے بعد یک جہتی اور ملک کی ترقی کے لیے دعا کی گئی۔
جہازوں/ یونٹوں کو مجموعی طور پر قومی جھنڈوں سے ملبوس کیا گیا تھا۔ ہر جہاز/یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر نے اس دن کی اہمیت پر جہازوں کے عملے سے خطاب کیا۔ہیڈکوارٹر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا۔ کراچی فشریز، ایف سی ایس اور ماہی گیر برادری کے تعاون سے عظیم الشان کشتی ریلی نکالی گئی جس میں ماہی گیری کی کشتیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
دریں اثنا پی ایم ایس اے بیس اورماڑہ، پسنی، گوادر اور کیٹی بندر میں بھی یوم آزادی کی تقریبات اسی جذبے کے ساتھ منعقد کی گئیں جس میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے جوش و خروش سے شرکت کی۔