گوجرانوالا ( ڈاکٹر مرزا ایم بی قمر) گوندانوالہ روڈ اورکالج روڈ پرنجی گودام صحت کی ٹیم کا چھاپہ، جعلی کھانسی کےسیرپ کے درجنوں کاٹن، غیررجسٹرڈادویات کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا، مالکان کے خلاف قانونی کاروائی شروع، گودام سیل . تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فرجاد بٹ سی ای او ڈی ایچ اے اورڈاکٹر فریحہ ڈی او (ایچ آر) کی سربراہی میں ڈرگ انسپکٹرز کی ٹیم (اویس یونس، عادل مقبول، حیدر علی) نے گوندالانوالہ روڈ پر ایک دوکان پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں جعلی کھانسی کے سیرپ ایسفیل برآمد کر لیے ،
اس کے علاؤہ ڈرگ انسپکٹرزکی ٹیم نےکالج روڈ گوجرانوالہ میں ایک مکان پرچھاپہ مارکر بھاری مقدارمیں بغیر لائسنس ادویات برآمد کر لی ہیں۔ تحویل میں لی گئیں ادویات اور سیرپ کے نمونے تجزیہ اور تفصیلی رپورٹ کے لیے ڈرگ ٹیسٹنگ لیب (ڈی ٹی ایل) کو بھیج دیئے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سائرہ عمر نے کامیاب چھاپے کو سراہا ہے اور سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی نرمی اور رعایت کے مستحق نہیں۔ ڈاکٹر فریحہ ملک نےاس سلسلہ میں تفصیلات بتاتےہوئے کہا کہ ادویات کے سیمپل لیبارٹری بجھوا دیے گئے ہیں اور تمام اسٹاک کو تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کی جا رہی ہے
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو کیس بجھوا دیا گیا ہے اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے احکامات کی روشنی میں محکمہ صحت زمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کروائےگا۔