کراچی (کامرس رپورٹر) سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے زیراہتمام پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر تقریب کا نعقاد کیا گیا جس میں سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر الطاف احمد مہمان خصوصی تھے۔ سائٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ زبیر موتی والا نے صدر عبدالرشید، سابق صدر و کوآرڈینیٹر سلیم پاریکھ، عہدیداران اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ سیکٹر کمانڈر کاخیرمقدم کیا جنہوں نے قومی پرچم لہرایا اور کیک کاٹا۔ اس موقع پر قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر الطاف احمد نے اس موقع پر شرکاءکو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور ملک کی بہتری کے لیے متحد رہنے اور مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل آفتاب احمد، ڈی ایس پی سائٹ جہان خان نیازی، ڈی ایس پی ٹریفک پاک کالونی فاروق احمد لودھی، ایس ایچ اوسائٹ پی ایس ے بھائی خان، ایس ایچ او پی ایس بی سائٹ زوار حسین، سائٹ لمیٹڈ کے حکام، ڈی سی کیماڑی، پاکستان رینجرز اور پولیس افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر سابق صدر و کوآرڈینیٹر سلیم پاریکھ، سینئر نائب صدر سعود محمود، نائب صدر محمد کامران عربی، سابق صدر عبدالہادی، سابق سینئر نائب صدور سلیم ناگریا اور ریاض الدین، سابق نائب صدر عبدالقادر بلوانی، ممبران انور عزیز، خالد ریاض، محمد ریاض ڈھیڈھی، عظیم ایم افضل موتی والا، توصیف احمد، جنید نواب، سابق نائب صدر فرحان اشرفی، حارث شکور، محمد حسین موسانی و دیگر بھی موجود تھے۔سرپرست اعلیٰ سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری زبیر موتی والا نے پاک فوج کی عظیم قربانیوں، قوم کے لیے بے لوث خدمات اور پاکستان کے جغرافیائی محاذوں کے تحفظ پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ملک کی ترقی کے لیے تمام محاذوں پر اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔صدر عبدالرشید نے بھی 75ویں یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر شرکاءکو مبارکباد دی اور تحریک پاکستان کے دوران شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آزادی کی قدر کو سمجھنا چاہیے۔انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ ملک کی صنعتی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔بعد ازاں سندھ رینجرز، پولیس اہلکاروں اور رینجرز کے سیکیورٹی گارڈز کا فلیگ مارچ سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے دفتر سے شروع ہوا جو سائٹ ایریا کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہوا۔ فلیگ مارچ میں ایسوسی ایشن کے عہدیداران، سابق صدور اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔شرکاءنے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔