لاہور ( شوبز ڈیسک ) برصغیر میں پاپ میوزک کی بنیاد رکھنے والی کوئین آف پاپ پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن کی 22وےں برسی ہفتہ کو منائی گئی ۔نازیہ 3اپریل 1965ءکو کراچی میں پیدا ہوئے ۔نازیہ حسین نے پندرہ سال کی عمر میں ہندوستانی فلم ’قربانی ‘کےلئے ’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے‘گانا گایا تھا
جس کے بعد وہ کامیابی کی ایک کے بعد ایک سیڑھی طے کرتی گئیں۔نازیہ نے اپنے فنی کریئر کا آغاز پاکستان ٹیلی وژن کے مشہور پروگرام ’سنگ سنگ چلیں‘سے کیا جس میں ان کے بھائی زوہیب حسن بھی ان کےساتھ شرکت کرتے تھے۔عالمی سطح پر نازیہ حسن کو اس وقت شہرت ملی جب انہوں نے ہندوستانی موسیقار بدو کی موسیقی میں فلم قربانی کا مشہور نغمہ’آپ جیسا کوئی میری زندگی‘میں آئے ریکارڈ کروایا،
اس نغمے نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے اور اس پر انہیں ہندوستان کا مشہور فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا، وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنےوالی پہلی پاکستانی شخصیت تھیں۔نازیہ حسن نے گلوکاری کے مےدان مےں جو پاپ میوزک کے ذریعے شہرت حاصل کی ،آنےوالے وقتوں میں کوئی بھی گلوکارہ ان تک نہ پہنچ سکی اوریہ اعزاز آج بھی نازیہ حسن کو حاصل ہے ۔نازیہ حسن کینسرجسے موذی مرض میں مبتلا ہوئے اور بلاآخر 13اگست 2000ءکوایک بیٹے اور لاکھوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر دنیا فانی سے رخصت ہوگئئ ۔