ٹیم طارق جاوید ۔کام کی جانب سے اہل وطن کو دل کی عطاء گہرائیوں سے 75 واں جشن آزادی مبارک ہو
آزادی رب عظیم کی بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے اسکی حقیقی اہمیت کا اندازہ ان اقوام کو سب سے زیادہ ہوتا ہے جو بدقسمتی سے آزادی سے محروم ہیں
یہ جشن آزادی افواج پاکستان اسکے شہداء کی قربانیوں کی مرہونِ منّت ہے آزادی کا یہ دن اسیر کشمیریوں مظلوم فلسطینیوں اور سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہیں
آزادی حاصل کرنے کے لئے دی گئی لاکھوں قربانیوں کو خراج عقیدت لیکن ہماری آزادی برقرار رکھنے کے لئے اپنی قیمتی جانوں کے ہر وقت نذرانے پیش کرنےوالے وطن کے سیکورٹی اداروں اور مظلوم پاکستانیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں
ٹیم طارق جاوید ۔کام ہروقت اور بروقت خبریں اہل وطن کو پہنچانے کے عزم کے ساتھ ملکی ترقی ،یکجہتی اور اتحاد کے ساتھ موجود کھڑی ہے
افواج پاکستان زندہ باد پاکستان زندہ باد